ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا: پاکستان کے وزیر دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i445181-ایران_نے_خود_سے_بڑے_دشمن_کا_مقابلہ_کیا_پاکستان_کے_وزیر_دفاع
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔
(last modified 2025-06-24T06:28:10+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا: پاکستان کے وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔

خواجہ آصف کاکہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔

وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں،اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔