Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  •  کراچی میں پانچ منزلہ عمارت منہدم، 16 جاں بحق

کراچی میں پانچ منزلہ عمارت گرجانے سے کم سے کم سولہ افراد کی ہلاکت کی خبر ہے.

سحرنیوز/پاکستان: کراچی میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوجانے کے بعد ریسکیو آپریشن آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ملبے سے سولہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں اورچھے سے سات افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا امکان ہے جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مہندم ہونے والی عمارت کے اطراف کی عمارتیں بھی خالی کرالی ہیں۔

ٹیگس