ایران کی حمایت پاکستان کا اصولی موقف؛ احمد شریف چودھری
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران کی حمایت اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگی قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا مسلمان دوست، بھائی اور پڑوسی ہے، جس کے ساتھ ہم ثقافتی اور مذہبی وابستگی رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوھدری نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران کی حمایت اصولی موقف اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگی قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی۔