پاکستان: بجلی اور پیٹرولیئم میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت سے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں اور پیٹرولیئم مصنوعات میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے حکومت کو یہ ہدایت، مری میں پارٹی رہنماؤں کی ایک نشست میں کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نشست میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، شریف خاندان کے دیگر اہم افراد اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ملک کے حالات، عوام کی مشکلات اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت پنجاب کی کارکردگی کو قابل تعریف بتایا لیکن اسی کے ساتھ کہا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس میٹنگ میں وفاقی حکومت کو ہدایت دی کہ بجلی کے بلوں اور پیٹرولیئم مصنوعات میں عوام کو ریلیف دیاجا ئے۔