Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ اجلاس

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اکتیس جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد حکومت کو عوامی طاقت سے ختم کرنا ہے اور یہ اتحاد کھیل تماشے کے لیے نہیں بنایا۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے عوامی نمائندگی کو تسلیم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہوتی تو مخصوص نشستوں والا فیصلہ نہ آتا، ان کے بقول پاکستان میں عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام ہوا اسرائیلی وزیرِ اعظم کو عالمی عدالت سے سزا ہونی چاہیے۔

ٹیگس