پاکستان: پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف وارنٹ جاری
پاکستان کی انسداد دہشت گردی کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی قیادت اور ان کارکنوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جو چھبیس نومبر اور چار اکتوبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمات میں حاضر نہيں ہوئے تھے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف چھبیس نومبر اور چار اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتوں پر تاحال فیصلہ نہ ہونے والے دیگر ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا گیا۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوشن بتائے کہ کیا اُن ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے تھانہ کوہسار اور تھانہ نون کے مقدمات کی سماعت چار اگست جبکہ تھانہ آبپارہ اور تھانہ ترنول کے مقدمات کی سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی۔
پاکستان کی انسداد دہشت گردی کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی قیادت اور ان کارکنوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں جو چھبیس نومبر اور چار اکتوبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمات میں حاضر نہيں ہوئے تھے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف چھبیس نومبر اور چار اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔