Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: قومی اسمبلی میں غزہ سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے ایوان میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بربریت اور اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے اور غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں عالمی برادری سے تمام فوری اور مناسب اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایوان ،انصاف اور حق خود ارادیت کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس