Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۰:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے روابط میں فروغ کی اہمیت

پاکستان کی ممتاز محقق ریما شوکت نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، اس دورے کا  پڑوسیوں کی باہمی وابستگی اور علاقائی تغیرات سے استفادہ کے تناظر میں جائزہ لیا ہے

سحرنیوز/پاکستان:  اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز آئی آر ایس کے شعبہ اسٹریٹیجک ریلیشنز کی انچارج ریما شوکت نے " وہ وابستگی  جو بڑھنی چاہئے" کے زیر عنوان مقالے میں صدر ایران کے  دورہ پاکستان کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ 2025 کے مئی اور جون کے مہینے، جنوبی اور مغربی ایشیا میں اہم حوادث کے مہینے تھے۔

پاکستانی محقق ریما شوکت نے لکھا ہے کہ ایران نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ میں، اپنے امن پسندانہ طرزعمل سے اسلام آباد کی حمایت کی۔  

انھوں نے اپنے اس مقالے میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کو پڑوسیوں کی وابستگی اور علاقائی تغیرات سے استفادہ  سے تعبیر کیا اور لکھا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کی قربت بالخصوص ان کی باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی افادیت درپیش رکاوٹوں سے زیادہ ہے۔

ٹیگس