Aug ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان:  محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر نامزد

پاکستان میں تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جگہ محمودخان اچکزئی کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے محمود خان اچکزئی کا نام پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران نے پیش کیا ہے جو اڈیا لہ جیل میں بند ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی قیادت نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے اعظم سواتی کا نام پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈران کو جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، نو مئی کے مقدمات میں دس دس سال قید کی سزائیں سنادی ہيں۔ 

ٹیگس