Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • حکومت اور انتظامیہ پر پی ٹی آئی اراکین کو غلط طور پر نا اہل قرار دینے کا الزام؛ بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے حکومت اور انتظامیہ پر پی ٹی آئی اراکین کو غلط طور پر نا اہل قرار دینے کا الزم لگایا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جتنی تیزی سے ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم کی گئی ہے اتنی تیزی سے تو درخت سے پتے بھی نہیں گرتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ان کی جماعت نے ایک سو ستر نشستیں جیتی تھیں، جو اسمبلی میں جانے کے بعد اکیانوے ہوگئے اور اب ان کی تعداد چھہتر رہ گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی پارٹی کے اراکین دہشت گرد نہیں ہیں، اب ان کی سرکوبی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جنہیں جیل ميں بنیادی ترین حقوق بھی نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس