پاکستان سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے
پاکستان سپریم کورٹ نے نو مئی کے بلووں سے متعلق مقدمات میں سابق وزیر اعظم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم صادر کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان:اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپریم کورٹ نے نو مئی کے بلووں سے متعلق آٹھ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر آج جمعرات کو پاکستان کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔
دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے زبانی فیصلہ سنایا ،پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو نومئی کے بلوؤں کے آٹھ مقدمات میں ضمانت دیتے ہوئے ان کا رہائی کا حکم صادر کردیا۔
پاکستان سپریم کورٹ نے آٹھ مئی کے بلووں کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کو ایسی حالت میں ضمانت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم صادر کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ان کی پارٹی کے بہت سے اہم رہنماؤں کی قید اور جرمانے کی سزائيں سناچکی ہیں جن میں قومی اسمبلی اورسینیٹ میں قائدین حزب اختلاف بھی شامل ہیں۔