پاکستان: پی ٹی آئی کے ارکان کا پارلیمنٹ سے واک آؤٹ
Sep ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے پارلیمنٹ سے باہر آئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے نعرے لگائے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس کا واک آؤٹ کرتے ہیں، ہمیں آئینی حقوق حاصل نہیں، ہم نے کمیٹیوں سے بھی استعفے دے دیئے ہیں۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی،اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر اس علامتی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی کے علامتی اجلاس سے بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پارلیمان میں حق چھینا گیا اس لئے عوامی اسمبلی لگائی۔