Oct ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • عمران خان جیل میں بیٹھ کر دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں: پاکستانی وزیر

حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف پر دہشت گردوں کی حمایت الزام لگایا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے، بقول ان کے ہر فورم پر دہشت گردوں کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بقول ان کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں کو لاکر بسایا ہے۔ 

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گویا تحریک طالبان پاکستان ، پاکستان تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔  انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا نام دیا اور کہا کہ یہ پارٹی سمجھتی ہے کہ دہشت گردوں کا ساتھ دینے میں ہی عافیت ہے۔

عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آج بھی بقول ان کے جیل میں بیٹھ کر دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ 

 

ٹیگس