Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان  نے افغانستان کے ساتھ دو روزہ جنگ بندی پر اتفاق کی تصدیق کر دی

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اسلام آباد نے افغانستان کی طالبان عبوری حکومت کے ساتھ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے سے شروع ہوگی۔

پاکستان کے وزارت خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  " دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔"

یاد رہے پاکستان اور افغان طالبان کی افواج  کے درمیان آج بھی سرحدی علاقے کرم، خیبر پختونخوا صوبے میں ایک بار پھر جھڑپیں  ہوئيں۔

پاکستانی سرکاری میڈیا نے افغان فوجوں پر پہلے فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں افغان فوجیوں پر فائرنگ کی اور افغانستان کے کئی ٹینکوں اور سرحدی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اس جھڑپ کی تصدیق ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت میں کی۔

اسلام آباد کا دعوی ہے کہ طالبان نے بار بار پاکستان کی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف کابل کا دعوی ہے کہ یہ کارروائیاں افغانستان کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئیں۔

ٹیگس