پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر فائرنگ
پاک افغان سرحد پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر ہونے والے ایک حملے میں چھ پاکستانی فوجی مارے گئے ۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ پاک افغان سرحد کے قریب ضلع کرم میں ہوا، ۔سکیورٹی فورسز پر یہ تازہ حملہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب پیر کے روز پاکستان کے نئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عسکریت پسندوں ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں، جن میں دونوں جانب سے ستر سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دونوں ممالک کے مابین قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فائر بندی تو ہو گئی تھی تاہم دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
پاکستانی حکام افغان طالبان پر ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کے الزامات عائد کرتے ہیں، تاہم طالبان ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔