Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کی قیادت میں پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرایا

پاکستان میں پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا ختم کرادیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستانی ابلاغیاتی ذرا‏ئع کے مطابق پولیس نے اڈیا جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف احتجاجی دھرنا پولیس نے ختم کرادیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کا یہ دھرنا پولیس نے گزشتہ نصف شب کے بعد تقریبا دو بجے طاقت کا استعمال کرکے ختم کرایا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پولیس نے دھرنے پر بیٹھے افراد کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔اس موقع پر احتجاجی پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا جس کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے بہت سے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

 

ٹیگس