Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان: سانحہ گل پلازا، لاپتہ افراد کی تعداد 81 تک جا پہنچی

سانحہ گل پلازا میں لاپتہ افراد میں مزید 10 کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: کراچی کے ریسکیو حکام نے اب تک 26 اموات کی تصدیق کی ہے جس میں سے 18 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ لاپتہ افراد میں سے 8 وہ لاشیں ہوسکتی ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوئی۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے  بتایا کہ رات میں 2 مزید لاشیں ملی ہیں، گل پلازا کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لسٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 81 ہے، کچھ نام دو دفعہ شامل ہیں اس لیے فی الحال 74 لاپتہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپل لیے جا چکے ہیں، 48 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کروا دیے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی میں اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔ 

علاوہ ازیں گل پلازہ میں آگ لگنے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا۔

ٹیگس