Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ، نظام زندگی درہم برم

پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برم ہو گیا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ بیسیوں افراد کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صوبہ خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند، بجلی کا نظام درہم برہم اور سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہیں۔

 

ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے بائیس جنوری سے اب تک ہونے والی بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے جیسے حادثات میں اب تک نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر انتیس جنوری تک الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

ٹیگس