پاکستان: کراچی میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کا علامتی جلوس جنازہ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عاشقان ولایت کی تسکین کے لئے شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کے علامتی جلوس جنازہ کا اہتمام کیا گيا۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار میں شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کا علامتی جلوس جنازہ نکالا گیا جس میں عاشقان ولایت کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اشک غم کا نذرانہ پیش کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی کا علامتی تابوت مردوں سے خواتین کے اجتماع میں منتقل کیا گیا تو خاتون سوگواروں کا شورگریہ بلند ہوگیا۔
تہران، قم، نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں شہید رہبر انقلاب کے جلوس جنازہ کے موقع پر کراچی کے علاوہ، اسلام آباد، لاہور اور پاکستان کے کئی دیگر شہروں میں شہید رہبر انقلاب کے سوگ میں الوداعی اجتماعات کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel