پاکستان: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن "العزم" کے تحت دہشت گردووں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں اب تک 13 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا، سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel