پاکستان میں آپریشن ردُالفتنہ جاری، مزید 15 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454960-پاکستان_میں_آپریشن_ردُالفتنہ_جاری_مزید_15_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردُالفتنہ 3  کے تحت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2026-08-09T12:41:35+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آپریشن ردُالفتنہ جاری، مزید 15 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردُالفتنہ 3  کے تحت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ ہلاکتیں صوبۂ بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران ہوئی ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 15 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel