پاکستان: ملک پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن میں ہے: وزیرِ خزانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i456586-پاکستان_ملک_پہلے_سے_بہتر_معاشی_پوزیشن_میں_ہے_وزیرِ_خزانہ
پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن میں ہے اور معاشی بہتری کا تسلسل رواں مالی سال میں بھی جاری ہے۔
(last modified 2026-10-21T07:55:27+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: ملک پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن میں ہے: وزیرِ خزانہ

پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب پہلے سے بہتر معاشی پوزیشن میں ہے اور معاشی بہتری کا تسلسل رواں مالی سال میں بھی جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی ہے، جبکہ ترسیلاتِ زر میں مضبوط اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ کو فائدہ ہو رہا ہے، آئی ٹی برآمدات میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔

پاکستان کے وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان امداد پر مبنی تعلقات سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب بڑھ رہا ہے، دو طرفہ شراکت داروں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط بڑھانا ترجیح ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے اور تجارتی روابط میں توسیع پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی واضح سمت متعین کرلی ہے، برآمد کنندگان کو چار اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح پر ری فنانس فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پالیسی ریٹ گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد ہونے کے باوجود برآمد کنندگان کو چار اعشاریہ پانچ فیصد ری فنانس مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی برآمدی شعبوں کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel