لانگ مارچ کی تیاری جاری ہے، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیا ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور قبضہ میئر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں ماڈل اسکول کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایا کہ جماعتِ اسلامی کے ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ہمارے ٹاؤن چیئرمین اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، کراچی میں قبضہ میئر نے اختیارات روکے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی پی پیز کا معاملہ کیوں حکومت نظر انداز کر رہی ہے؟ ملک کی معاشی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، ہم لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ملک میں ڈھائی کروڑ لوگوں کی سواری موٹر سائیکل ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہو جائے گی تو عوام کا جینا بھی آسان ہو جائے گا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر یہاں گندم کو تباہ کر دیا گیا، یہ بحران پیدا کر کے گندم درآمد کرتے ہیں اور کماتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel