Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • پیغمبراعظم ص 15 فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیامبر اعظم پندرہ عظیم فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ اٹھارہ سوکلو میٹر کے فاصلے سے دشمن کے بڑے بحری جہاز کو تباہ اور دور مار میزائلوں کی اسٹریٹیجک اقدام کی کامیاب کاروائیوں کے ساتھ انجام پایا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سنیچر کو ایران کے صحرائی علاقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کی پیغمبر اعظم پندرہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری اور آئندہ مزید پانچ دنوں تک انجام پانے والی فوجی مشقوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح افواج  بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں غیرمعمولی دفاعی و میزائلی طاقت کی حامل ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ  ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے ’’پیامبر اعظم ۱۵‘‘ نامی فوجی مشقوں کا آغاز کیا جس کے پہلے مرحلے میں مختلف قسم کے جدید ترین دور مار بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ٹیگس