بانی انقلاب اسلامی کا آبائی مکان
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
ایران کے شہر خمین میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے آبائی گھر میں آپ کی جانگداز رحلت کی 32 برسی کے موقع پر سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے۔
شہر خمین بانی انقلاب اسلامی کی جائے پیدائش اور آپ کا آبائی شہر ہے جو صوبہ مرکزی کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور اس صوبے کے صدر مقام اراک کے مغرب میں 60 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ شہر قاجار دور میں تین محلوں سبزیکار، سرپل و اسماعیلبگی پر مشتمل تھا، اور امام خمینی کا گھر محله سرپل میں واقع ہے اور ابھی بھی اسی محلے سے معروف ہے۔ امام خمینی کی پیدائش اسی گھر میں ہوئی۔