Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • اسپیس ایکس کا بوسٹر چودہویں مرتبہ کامیابی سے واپس زمین پر اتر گیا

خلائی میدان میں کام کرنے والی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 34 سیٹلائٹس کو لے کر مشن پر روانہ ہوا تھا، اس کا بوسٹر چودہویں مرتبہ کامیابی سے واپس سمندرمیں اپنے بحری ڈرون اڈہ پر لینڈ کر گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خلائی میدان میں کام کرنے والی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 34 سیٹلائٹس کو لے کر مشن پر روانہ ہوا تھا، اس کا بوسٹر چودہویں مرتبہ کامیابی سے واپس سمندر میں اپنے کشتی  اڈہ پر لینڈ کر گیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فالکن 9 راکٹ کل  گرینوچ کے وقت کے مطابق دن 1:20منٹ پر کینڈی اسپیس سنٹر فلوریڈا سے خلاء میں چھوڑا گیا تھا۔ اس راکٹ میں 34 انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اسٹارلنک سیٹلائٹ اور اے ایس ٹی اسپیس موبائل کمپنی کا  پہلا نمونہ بلووکار 3 موجود تھے۔ فالکن 9 راکٹ کا بوسٹر مرکزی ماڈیول سے علیحدہ ہونے کے بعد واپس زمین پر کامیابی سے اتر گیا اور اس طرح ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

8.5 منٹ تک جاری رہے والے اس مشن  میں  راکٹ کا بوسٹر اسپیس ایکس کمپنی کے بحری ڈرون پر سمندر میں کامیابی سے اتر گیا۔ اس مشن میں 5 موٹرز استعمال کئے گئے اور یہ اسپیس کمپنی کا سب سے زیاہ وزن خلاء میں بھیجنے والا مشن تھا۔ بلوواکر کا وزن 1500 کلوگرام تھا،  اور یہ کمیونیکشن  کے میدان میں خلاء میں ارسال کیا جانے جانے والا سب سے بڑا سیٹلائٹ ہے۔

کمپنی کے مینیجر ایلان ماسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ ہمارا سب سے پیچیدہ مشن تھا۔

اس خلائی مشن کا ہدف 34 اسٹارلنک اسیٹلائٹ خلاء میں پہنچانا تھا لیکن بلوواکر3 نے اپنی اہمیت کی وجہ سے سب کی وجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔یہ سیٹلائٹ خلا میں پہنچنے کے بعد 34 مربع میٹر تک پھیل جائے گا اور زمین پر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے تجرباتی خدمات فراہم کرے گا۔

 

ٹیگس