Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران جدید ترین خلائی راکٹ کا تجربہ کرنے کو تیار

ایران عنقریب جدید ترین سیٹلائٹ لانچنگ راکٹ قائم کا تجربہ کرے گا۔

یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے قومی ٹیلی ویژن کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال نور نامی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا تھا اور اس سال ہم جدید ترین خلائی راکٹ قائم کا تجربہ کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ نور سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر نصب ہے۔ 
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے ملکی ڈرون ٹیکنالوجی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے ڈرون بیس راکٹ ایران کی ایجاد ہیں اور ایسی بہت سے دوسری مثالیں بھی موجود ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ غزہ نامی جدید ترین ڈرون طیارہ ہمارے سیکڑوں منصوبوں میں سے ایک ہے۔ 
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آج امریکہ سمیت دیگر دشمن قوتین اس بات کا اعتراف کر رہی ہیں کہ ایران کی ڈرون ٹکنالوجی سے ان کی اَسّی سالہ فضائی برتری کا خاتمہ ہو گیا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ملکوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے میں سرطانی پھوڑا قرار دیا۔ 

ٹیگس