Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran

دنیا بھر سڑکیں سیاہ ہی ہوتی ہیں جو تارکول ڈامر سے بنائی جاتی ہیں لیکن قطر واحد ملک ہے جہاں کی سڑکیں نیلی ہیں۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدا میں تجرباتی طور پر قطر کے علاقے سوق وقف کے قریب ایک سڑک اور کٹارا کلچرل ولیج کے قریب ایک سڑک کے بنانے میں نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جس کا مقصد سڑک کے فرش کو ٹھنڈا رکھنا تھا۔
یہ منصوبہ کامیاب رہا جس کے بعد شہر کے دیگر حصوں میں بھی مزید سڑکوں کو نیلے رنگ میں بنانے لگے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق قطر کی یہ نیلی سڑکیں ایک خاص مواد سے بنی ہیں اس کوٹنگ میں گرمی کی عکاسی کرنے والے روغن اور سیرامک مائکرو اسپیئرز شامل ہیں جو سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہیں اور سطح کے درجہ حرارت کو 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرتی ہیں۔ اس مواد سے ہونے والی ٹھنڈک کا آس پاس کی عمارتوں اور پیدل چلنے والوں پر بھی اثر پڑتا ہے۔
گہرے رنگ کی اسفالٹ سڑکیں سورج سے گرمی جذب کرتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ چلنے یا گاڑی چلانے کے لیے خاص طور پر گرم موسم میں بہت گرم ہو جاتی ہیں جب کہ نیلا رنگ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے اور سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ قطر دنیا کے گرم ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم گرما کا اوسط درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے اور یہ نیلی سڑکیں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

ٹیگس