مریخ میں سائنس دانوں کو ملی بڑی کامیابی، قدیم دریا سے ملا ں ’شارک کے پیراکے‘ کا نشان
مریخ پر ناسا کے پرسیویرنس روور نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور (دو شاخہ پنجہ) سے مشابہ چٹانوں کی تصاویر جاری کی ہے۔
سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: مریخ کے جیزیرو گڑھے میں زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے موجود یہ روور اس وقت 16 ہزار فٹ گہری جھیل سے گزر رہا ہے جو قدیم وقتوں میں دریا کا ایک ڈیلٹا تھا۔
گزشتہ ماہ اگست کی 18 تاریخ کو لی گئی یہ تصاویر پیریڈولیا مظہر کی ایک مثال ہے۔پیریڈولیا ایک ایسا مظہر ہوتا ہے جس میں دماغ دیکھے جانی والی چیز کو کسی بامعنی تصویر میں بدل دیتا ہے جو کہ حقیقت میں نہیں ہوتی، جیسا کہ بادلوں پر شکلیں دیکھنا۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور نما چٹانوں کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ’ایمیج آف دی ویک‘ کی سیریز کے طور پر پیش کی۔
ایکس پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ دونوں چٹانیں ایک ہوادار علاقے میں پائی گئیں ہیں۔یہ شارک کے پیراکے ہیں ؟ کیکڑے کے پنچے ہیں؟آپ کو کیا لگتا ہے کمنٹ میں بتائیے ۔
کئی افراد نے جواب میں بتایا کہ انہیں زیرِ آپ جانور دِکھا جبکہ کچھ نے کافی بِین اور کچھوے کا سر بھی دیکھا۔