Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں قرآن و حدیث کا بین الاقوامی فسٹیول

ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی آمد کے موقع پر ہندوستان میں المصطفی قرآن و حدیث کے چوبیسویں بین الاقوامی فسٹیول کے آخری مرحلے کا انعقاد ہوا۔

ہندوستان کے دینی مراکز میں قرآنی مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں پانچ سو بتیس خواتین شامل رہیں جنھوں نے ترتیل اور حفظ قرآن کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے ستر سے زائد ممتاز افراد میں دہلی امامیہ ہال میں آخری مرحلے کا انعقاد ہوا۔

بدھ کو شروع ہونے والے آخری مرحلے کے یہ مقابلے ہفتے کے روز تک جاری رہے۔ اختتامی تقریب میں امامیہ ہال جامع مسجد کے امام جمعہ، جامعہ المصطفی کے نمائندے اور اسی طرح ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر قرآن و حدیث کے مقابلوں میں ممتاز مقام حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

ٹیگس