آسمان ولایت و امامت کے ساتویں آفتاب ہدایت کا سوگ ! ویڈیو+ آڈیو + متن
ماہ رجب کی ۲۵ تاریخ سنہ ۱۸۳ ہجری کو آسمان ولایت و امامت کا ساتواں آفتاب ہدایت ’’موسیٰ کاظم (ع)‘‘ غروب ہوا۔تاریک زندان کی گہری کال کوٹھڑی میں ہونے والی اس مظلومانہ شہادت کے موقع پر سبھی مومنین کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔
امام موسی کاظم علیہ السلام عالم اسلام کی عظیم ہستی اور بانی مکتب جعفریہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند تھے۔ آپ نے اپنے والد بزرگوار کے زیر سایہ تربیت پائی۔ آپ نے تقریبا پینتیس سال تک مسلمانوں کی امامت کا فریضہ انجام دیا اور ان برسوں کے دوران زیادہ تر قیدخانوں میں رہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے دور میں عباسی حکمرانوں کا اہل بیت عصمت و طہارت کے بارے میں رویہ بہت سخت اور ظالمانہ تھا لیکن اس کے باوجود امام موسی کاظم علیہ السلام صدائے حق بلند اور لوگوں کی رہنمائی کرتے رہے۔
نوحہ: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
نوحہ خوان: سید رضی جعفرئ
کلام: سید علی دیپ رضوی
امام موسی کاظم علیہ السلام کی مظلومیت کا یہ عالم تھا کہ ظالم خلیفہ نے آپ کو انتہائی تنگ و تاریک قیدخانوں میں برسوں تک قید رکھا چنانچہ آپ کی حیات طیبہ کا بیشتر حصہ قید خانے میں ہی گزرا۔
فرمان فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام
زیارت فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام- آڈیو
فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام سن ایک سو اٹھائیس ہجری میں مکہ و مدینہ کے درمیان واقع علاقے ابوا میں اس دنیا میں تشریف لائے آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی۔ اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا- علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے زہر دغا دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں شہید کردیا۔
پچیس رجب ایک سو تراسی ہجری قمری کو ایک سازش کے تحت آپ کو قید خانے میں زہر دے کر شہید کر دیا۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر مبارک پچپن سال تھی۔
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مخصوص صلوات ۔ آڈیو
سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں شھادت فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مناسبت پرتعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔