رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امام حسن عسکریہ علیہ السلام کی اہمیت
Nov ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے سامراء جیسے شہر میں رہ کر جو کہ ایک قید کی مانند تھا، شیعیت کی ترویج کے لئے بہت ہی عظیم کام انجام دیا تھا، امام نے ایک عظیم نیٹ ورک بنایا تھا جس کے ذریعے دینیات کے ساتھ ساتھ علوم اسلامی کی کھل کر تبلیغ ہو رہی تھی، یہ صرف اس بات تک ہی محدود نہيں تھا کہ آپ روزہ، نماز، طہارت اور نجاسات پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے تھے بلکہ عہدہ امامت کو اسی معنی میں جس معنی میں امامت کو ہونا چاہئے، قائم رکھا تھا... آپ امت سے پوری طرح وابستہ رہے۔
آپ فرماتے ہیں کہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیاسی روش میں سب سے اہم مسئلہ نظام مرجعیت کو عوام کے درمیان پہنچانا تھا اور دور غیبت کبری میں فقیہ کی حکومت کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی