Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • فرانس کی مشہور ٹی وی اسٹار اور ماڈل مسلمان ہو گئیں

فرانس کی مشہور ٹی وی اسٹار اور ماڈل مسلمان ہوگئیں۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس کی مشہور ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین الحیمر نے اپنے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہینوں قبل اسلام قبول کیا تھا۔

اس ٹی وی اسٹار نے کچھ عرصہ قبل ان خبروں کے جواب میں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، سوشل میڈیا میں اپنے اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کر کے فرانس کی ایک مسجد میں مشرف بہ اسلام  ہونے کی تصدیق کی۔

میرین الحیمر نے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ ایسے طریقے ہیں کہ آپ کو تنہا سفر کرنا ہے، خاندان اور دوستوں کے بغیر، صرف اپنے اور خدا کے ساتھ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ان کے اسلام قبول کرنے کے بارے میں جانتے تھے، لیکن بہت سے لوگ اب بھی ان سے اس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور یہی بات وجہ بنی کہ مہینوں بعد اس کا اعلان کیا جائے۔

فرانسیسی ٹی وی اسٹار نے اسلام قبول کرنے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روح ، دل اور دماغ کا انتخاب تھا۔

میرین الحیمر جولائی 1993 میں جنوبی فرانس کے علاقے بورڈو میں پیدا ہوئیں اور وہ مراکشی - مصری نژاد ہیں اور ان کی ایک جڑواں بہن ہے جس کا نام اوشین الحیمار ہے۔

ٹیگس