Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran

آسمان کی طرف دیکھنا اور چمکتے ستاروں کو دیکھنا یقیناً ہر ایک کے لیے بہت پرلطف اور پرکشش ہو سکتا ہے۔

بہت سے لوگ ستاروں اور الکا کو زیادہ قریب سے اور بہتر معیار کے ساتھ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے تہران میں "مینا گنبد" نے کہکشاں کو نزدیک سے دیکھنے اور دلچسپ لمحات کا تجربہ کرنے کے لیے حالات فراہم کیے ہیں۔

اس منفرد تعمیراتی کام کو اپنی نیلی گنبد والی چھت کی وجہ سے مینا ڈوم یا پلانیٹیریم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تہران کے  "آب و آتش" نامی پارک میں واقع یہ خاص عمارت بہت دلکش ہے۔ مینا گنبد کے تمام حصوں بشمول داخلی دروازے، عمارت کی چھت اور اندرونی حصوں میں ایرانی اسلامی اور روایتی فن تعمیر کو دیکھا جا سکتا ہے اور ہر ایک حصہ منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔

 

ٹیگس