کرکٹ ورلڈکپ: ہندوستان اور آسٹریلیا آج مد مقابل
کرکٹ ورلڈکپ میں کل انگلینڈ نے بنگلادیش کو اور نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی۔
کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں آج ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ اس سے قبل کل کرکٹ ورلڈکپ کے بارھویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 106 رنز سے شکست دی تھی ۔
کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم کے 387 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کرکٹ ورلڈکپ کے تیرھویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
ٹانٹون میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 172 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جمی نیشن تھے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔