ایران کی قومی والی بال ٹیم کی شاندار کامیابی
Jul ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
2022 والی بال مینز نیشنز لیگ کے ابتدائی مرحلے کے پانچویں دن کے مقابلے کل بروز ہفتہ 9 جولائی کو جاپان کے شہر اوازاکا اور پولینڈ کے شہر گدانسک میں 6 میچز کھیلے گئے۔
ان مقابلوں کے سلسلے میں ایران کی قومی والی بال ٹیم، ایرگو ایرینا ہال میں سربیا کیخلاف میدان میں اتری۔
ایران کی قومی والی بال ٹیم نے 2022 والی بال نیشنز لیگ کے پہلے دور کے مقابلوں میں سربیا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 0۔3 سے کامیابی حاصل کرکے اٹلی میں منعقدہ ان مقابلوں کے آخری مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ایرانی والی بال کھلاڑیوں نے اس میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمسلسل تین سیٹوں میں بالترتیب 33-35، 21-25 اور 12-25 سے کامیابی حاصل کی اور اس طرح ایران کی قومی والی بال ٹیم نے اس ایونٹ کے آخری مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔