Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۴
میکسیکو میں پولیس کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں نے گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار کو آگ لگا دی۔ پچھلے ہفتے کی بات ہے کہ میکسیکو پولیس نے ایک تیس سالہ نوجوان لوپز کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کرنا چاہا جس پر لوپز نے مزاحمت کرنا چاہی مگر پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی اپنی کار میں دھکیل دیا۔ اس کے بعد جب اس نوجوان کے گھر والے اسے چھڑانے کے لئے شام کو پولیس اسٹیشن گئے تو ان سے کہا گیا کہ وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہے۔ اسپتال جانے پر پتہ چلا کہ پولیس کے تشدد کے سبب لوپز کی موت ہو چکی ہے۔