Feb ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایک فیکٹری میں آتش زدگی کے باعث، 11 افراد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق آگ علی پور کے علاقے میں واقع رنگ بنانے کی ایک فیکٹری میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق آگ پر چار گھنٹے میں قابو پایا جا سکا۔ ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس