Oct ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran

انگلینڈ میں آکسفورڈ شائر کے شمال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وٹنی، برفورڈ، چپنگ نارٹن اور ملٹن انڈر وائچ ووڈ میں بجلی بند ہوگئی۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ فوڈ ویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوا، آسمانی بجلی گرنے کے باعث بائیو گیس ٹینک پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے گولے نے آسمان روشن کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کو کہا ہے اور A4 زیرو شاہراہ بند کردی گئی ہے۔
دھماکے کی مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگس