-
ناراض امریکیوں نے اپنا قومی پرچم پھونکا ۔ ویڈیو
Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵امریکی ریاست اورگان کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں گزشتہ 65 دنوں سے نسل پرستی اور پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور گزشہ شب ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں امریکی شہری شامل تھے اور انہوں نے حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اپنے قومی پرچم کو آگ لگا دی۔
-
امریکہ میں یکے بعد دیگرے آتشزدگی کے واقعات ۔ ویڈیوز
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۳امریکہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دھماکوں اور آتشزدگی کے متعدد بڑے واقعات پیش آئے ہیں جن میں سے دو واقعات گزشتہ ایک روز کے دوران رکارڈ کئے گئے۔
-
راکٹ حملے کے بعد امریکی دہشتگردوں نے چھاؤنی خالی کر دی
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۵امریکی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی بغداد میں واقع بسمایہ فوجی چھاؤنی عراقی فورسز کے حوالے کر دی ہے۔
-
سائیبیریا کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ ۔ ویڈیو
Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۴روسی گرین پیس نے پیر کو ایک فضائی فوٹیج جاری کی جس میں سائبیریا میں بڑے پیمانے پر وائلڈ فائر کے شب و روز کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اب تک ان جنگلات میں دوسو نقطوں پر آتس زدگی کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کے سبب زمین کا درجۂ حرارت بڑھ جانے کے نتیجے میں لگی ہے۔ اب تک اس آگ سے بڑے پیمانے پر قدرتی سبزہ جل کر راکھ ہو چکا ہے اور کافی کوششوں کے باوجود اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ یہ آگ ابتدائے جولائی سے قدرتی جنگلات کو اپنا لقمہ بنا رہی ہے۔
-
جنگی بیڑے کی آگ بجھی تو کارخانے میں آگ لگی۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۷فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوا جس کے بعد اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا۔
-
امریکی جنگی بیڑے کی آگ بجھنے میں چار دن لگ گئے !
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱امریکہ کے چار سو سے زائد فائر فائیٹرز اور دسیوں ہیلی کاپٹرز اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
-
امریکی بحری بیڑے کی آگ، پروپیگنڈا مشینوں کو لے ڈوبی ۔ کارٹون
Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۱مغربی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکوں کے بعد لگی بھیانک آگ کو پہلے چھپانے کی کوشش کی مگر آگ اس حد تک بڑھ گئی کہ اسے بجھانے کے لئے اڑتالیس گھنٹے صرف کرنا پڑے اور پھر چنگاری سے آتشِ فرعون روشن کرنے کے عادی فارسی زبان مغربی ذرائع ابلاغ نے سوشل میڈیا پر بارہ گھنٹے کی تاخیر سے مجبورا اسکی خبریں عام کرنا شروع کیں۔ اس واقعے میں امریکی بحریہ کے پچاس سے زائد اہلکار زخمی بتائے جاتے ہیں۔
-
امریکی بحری جنگی بیڑے میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے
Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۱امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں تین روز قبل دھماکہ ہونے کے نتیجے میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے اور ابھی تک اسے بجھایا نہیں جا سکا ہے۔
-
اب بھی سلگ رہا ہے امریکہ کا جنگی بیڑا ۔ ویڈیو
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷گزشتہ روز امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد افراد بیڑے پر موجود تھے جن میں سے کم از کم اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کاروائی ایک دن گزر جانے کے بعد ابھی بھی جاری ہے۔
-
امریکہ کے جنگی بحری بیڑے میں دھماکہ ۔ ویڈیو
Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۱امریکہ کی جنوب مغربی بندرگاہ سین ڈیگو بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس بونہوم ریچارڈ میں کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد جہاز میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور بڑی مقدار میں دھواں آسمان کی طرف بلند ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ڈیڑھ سو سے زائد افراد بیڑے پر موجود تھے جن میں سے کم از کم اکیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کاروائی ابھی جاری ہے۔ دھماکے کی اصل وجہ کیا رہی، اس حوالے سے اب تک کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔