Oct ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹
یمن کے ساحلی صوبے اور شہر الحدیدہ کو جارح سعودی اتحاد کی مستقل بنیادوں پر جارحیت اور بمباری و گولہ باری کا سامنا ہے۔ باوجودیکہ دوہزار اٹھارہ میں الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر اقوام متحدہ کی نگرانی میں سعودی و یمنی فریقوں کے مابین معاہدہ طے ہوا تھا، تاہم سعودی عرب اور اسکے اتحادی اس خطے کو روزانہ اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب اس صوبے میں سعودی اتحاد جنگ بندی معاہدے کی سیکڑوں بار دھجیاں نہ اڑاتا ہو۔