Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کی جانب سے ایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری

جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے لئے ایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ڈائریکٹرعمار الأضرعی کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے بحری قذاقی اور یمنی عوام کیلئےایندھن پر مشتمل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ بحری جہازوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے اجازت ملی تھی۔

جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی کئی بحری جہازوں کو جن میں غذائی اشیاء اور ایندھن تھے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جاری جارحپت کی وجہ سے اس ملک کو ایندھن کی اشد ضرورت ہے اور اسی وجہ سے اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس