Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • صعدہ پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت، 4 شہید 9 زخمی

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل رات صوبہ صعدہ  کے رہائشی علاقوں "شدا" اور "الرقو" کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔ 

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس