ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں شام اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کی روش کو ایران کی نئی حکومت میں بھی جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
یزد کے آستانہ قدس رضوی کے خدام نے ایک بے حد روحانی ماحول میں اربعین حسینی کے پاکستانی زائروں کی عیادت کی جو ایک بس حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
ایران کے نو منتخب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دفاعی پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت اور ایکٹیو ڈیٹیرینس کے ساتھ جاری رہے گا۔
ایران یورپی یونین کے ساتھ باہمی احترام کی فضا میں تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کا دار و مدار یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں کے خاتمے پر ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایک بار پھر کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو جواب ضروری دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ہمدردی، جذبات اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ایران جیسے ملک میں ہی ممکن ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی کو ہم کبھی بھول نہيں سکتے۔
عراق کی حکمت ملی پارٹی کے لیڈر سید عمار حکیم نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو کابینہ کی تشکیل کی مبارکباد پیش کی ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئ لاؤروف نے اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ یزد میں دھشیر کے مقام پر پاکستانی بس حادثے میں زخمی ہونے والے زائرین کی عیادت اور دلجوئی کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں کو یزد روانہ کر دیا گیا ہے۔