Aug ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب کو عہدہ سنبھالے پر مبارکباد

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایکس پیج پر سید عباس عراقچی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جناب سید عباس عراقچی صاحب میں آپ کو ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم بڑے اشتیاق کے ساتھ ایران اور ہندوستان کےتعلقات میں توسیع کے لئے آپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے سید عباس عراقچی کوایران کے وزیر خارجہ کے طور پر اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

ٹیگس