پاکستان میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کے شکر گزار ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت سی جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
کل ہونے والے انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن قدم اٹھارہے ہیں انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج اتوار کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایران اور پاکستان کے سفرا اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر جلد ہی اپنے اپنے سفارت خانے واپس آجائیں گے۔