گنج بخش (کتابخانہ) تاریخی کتابوں کا خزانہ ایران اور پاکستان کا فارسی ریسرچ سینٹر
Dec ۱۳, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
ایران اور پاکستان کا فارسی ریسرچ سینٹر پاکستان میں فارسی زبان کے تحفظ اور توسیع کے مراکز میں سے ایک ہے۔
ایران اور پاکستان کا فارسی ریسرچ سینٹر (مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان) اسلام آباد میں واقع ہے اور اس کے قیام کا معاہدہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اس وقت کی ایران کی وزارت ثقافت اور فنون اور پاکستان کی وزارت تعلیم، سائنسی تحقیق کے تعاون سے 13 ابان 1348 مطابق 23 اکتوبر 1969 کو کیا گیا تھا۔ اس طرح اس علمی مرکز نے اپنی سرگرمی کا آغاز کیا۔