اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے تحت پانچ ایرانی قیدی رہا کرائے جانے کی خبـر دی ہے۔
حکومت شام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں امریکہ کی جانب سے شامی ذرائع و ذخائر تباہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
خواتین اور گھرانوں کے امور میں ایران کی نائب صدر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں فرانسیسی اسکولوں میں عبایہ کے استعمال پر عائد کی جانے والی پابندی پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام کے بارے میں اپنا مؤثر اجلاس تشکیل دے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو تبدیل ہوتے حقائق کو قبول کرنا ہو گا۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اکیسویں صدی کے اپنے اہداف پر نظر ثانی کرے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر امن فوج کے مشن میں توسیع کرتے ہوئے صیہونی فوج سے کہا ہے کہ وہ شام کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں الغجر سے انخلا کے عمل کو تیز کرے۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اجلاس سے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے خطاب کیا ہے۔
لبنان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کےلئے صیہونی فوجیوں نے العباد کے فوجی اڈے سے لبنان میں ہوائی فائرنگ کی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک پیغام میں دنیا میں ایک ایٹمی جنگ شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔