Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • غاصب صہیونی فوجیوں کی جانب سے لبنانی سرحد پر ہوائی فائرنگ

لبنان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کےلئے صیہونی فوجیوں نے العباد کے فوجی اڈے سے لبنان میں ہوائی فائرنگ کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے صیہونی فوجیوں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کےلئے لبنان کے اندر ہوائی فائرنگ کی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی صلح قائم کرنے والی فوج یونیفل سے کہا تھا کہ وہ لبنان کی فوجی چھاؤنیوں پر نظر رکھے۔
صیہونی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی غاصب حکومت نے سیکورٹی کونسل سے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کی جانب سے سرحدی علاقے میں لگائے گئے خیموں کا جائزہ لیں اور یونیفل کو گرین لائن کے علاقے تک کام کرنے کا اختیار دیں۔
صیہونی فوج، لبنانی فوج اور یونیفل کے نمائندوں نے حزب اللہ کی جانب سے لگائے گئے خیموں کے بارے میں ایک اجلاس میں شرکت کی اور یونیفل کے کمانڈر نے صیہونی فوج اور لبنانی فوج کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیفل سے مسلسل رابطہ میں رہیں اور یک طرفہ اقدامات کرنے سے گریز کریں۔

ٹیگس