Aug ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • جلیل عباس جیلانی
    جلیل عباس جیلانی

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اجلاس سے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے خطاب کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں 30 اگست کو شروع ہونے والے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ان  کا  کہنا تھا کہ دنیا میں قیام امن کے لئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے اجلاس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن دنیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں، امن مشن کا حصہ بننے والے اہلکاروں کی طبی امداد کے لئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں، رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی کا شکار علاقوں میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ امن مشن کو مزید کار آمد بنانے کے لئےاقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان کے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن مشن کی کامیابی کا انحصار کثیر جہتی اور مربوط عوامل پر ہے۔

ٹیگس